تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت: رافیل جنگی طیاروں کی خریداری میں کتنے ہزار کروڑ کی کرپشن ہوئی؟ سنسنی خیز انکشاف

نئی دہلی: بھارت اور فرانس کے درمیان ہونے والے رافیل جنگی طیاروں کے معاہدے میں ایک اور سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے، ایک فرانسیسی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اس سودے میں 21 ہزار کروڑ روپے سے زائد رقم کی کرپشن کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ فرانسیسی میڈیا رافیل جنگی طیاروں کے سودے میں ہونے والے بڑے گھپلے کی پرتیں اٹھا رہا ہے، تازہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اس سودے میں 21 ہزار 75 کروڑ روپے کی اضافی ادائیگی کی گئی تھی۔

کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ رافیل سودے میں پیسے کا لین دین ہوا ہے، اور سرکاری خزانے کو 21 ہزار 75 کروڑ روپے کا چونا لگایا گیا ہے۔

رافیل طیارے : کروڑوں روپے رشوت لینے والی بھارتی کمپنی کا بھانڈا پھوٹ گیا

انھوں نے کہا کہ فرانس کے میڈیا میں کیے گئے انکشاف میں کہا گیا ہے کہ رافیل کے لیے 2016 میں 21 ہزار 75 کروڑ روپے (2 کھرب 10 ارب روپے) کی اضافی ادائیگی ہوئی، اور یہ رقم آج کے حساب سے 39 ہزار کروڑ روپے (3 کھرب 90 ارب روپے) سے زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑی اضافی رقم کی ادائیگی ہوئی ہے اور یہ کوئی چھوٹا موٹا گھپلا نہیں ہے، اس گھپلے میں یہ تازہ ثبوت ایک فرنچ ویب سائٹ کے نیوز پورٹل کے حوالے سے سامنے آئے ہیں، اس ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ رافیل کے سودے میں بہت بد عنوانی ہوئی ہے۔

انھوں نے اس بد عنوانی کو ملک سے غداری قرار دیا اور کہا کہ اس سودے میں ملک کے مفادات سے کھلواڑ ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -