The news is by your side.

Advertisement

شفافیت میں پاکستان ’سارک‘ ممالک میں سرفہرست

اسلام آباد: پاکستان شفافیت کے معاملے میں سارک کا پہلا ملک بن گیا ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کےمطابق پاکستان کی رینکنگ تین درجے بہترہوئی ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سارک ممالک میں پاکستان ریٹنگ بہترکرنے والاواحدملک ہےجس نےتین درجے ترقی کی ہے۔

دوہزار پندرہ میں کرپشن کےخلاف ڈنمارک کی ریٹنگ مسلسل دوسرےبرس پہلےنمبرپررہی جبکہ برطانیہ، یونان اور سینیگال کی ریٹنگ میں غیرمعمولی بہتری ہوئی ہے۔

گزشتہ برس کرپشن کےخلاف شمالی کوریااورصومالیہ کی ریٹنگ سب سے بدتررہی جبکہ لیبیا، آسٹریلیا، برازیل، اسپین اورترکی کی ریٹنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کاانڈیکس ایک سو اڑسٹھ ممالک کے پبلک سیکٹرمیں کرپشن سے متعلق آراء پرمبنی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں