جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

جھگڑے کی فوٹیج منظر عام پر، کوسٹا ریکا فٹبال ٹیم کے کوچ مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

پاناما : کوسٹا ریکا فٹبال ٹیم کے کوچ نے جھگڑے کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد عہدہ چھوڑدیا۔

پاناما کے خلاف اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے اختتام پر کوسٹا ریکا فٹبال ٹیم کے کوچ پولو وینکوپ کا سیکورٹی گارڈ سے جھگڑا ہوا تھا، بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔۔ تمام واقع کی عکسبندی ہوتی رہی جو بعد میں منظر عام پر آگئی۔

کوسٹا ریکا فٹبال فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کوچ سے واقعے پر تفصیلی بات ہوئی، انہوں نے اپنا استعفی فیڈریشن کو پیش کردیا، جو منظور کرلیا گیا ہے۔

نیوز کانفرنس کے دوران مستعفی کوچ نے اپنے رویئے پر پاناما کے لوگوں سے معافی مانگ لی، پولو فٹبال ورلڈ کپ کے دوران کوارٹرفائنل میں پہنچے والی ٹیم کے نائب کوچ بھی تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں