تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس میں 4 کروڑ مالیت کا کرسمس ٹری کرپشن کی علامت قرار

ماسکو : روسی حکام نے غربت سے نبرد آزما شہر میں 3 لاکھ ڈالر کا کرسمس ٹری نصب کردیا، شہریوں کا مؤقف ہے کہ درخت کرپشن اور بدعنوانی کی ایک علامت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائبیریا کے ایک صنعتی شہر میں حکومت کی جانب سے کرسمس کے موقع پر کرسمس درخت لگایا گیا ہے جس کی قیمت پر ناقدین نے اپنے منفی خیالات کا اظہار کیا ہے۔

کرسمس درخت کیمیروہ کے شہر میں لگایا گیا ہے جہاں کوئلے کی کانیں ہیں اور اکثریت غربت اور بدعنوانی سے پریشان ہے، اسی وجہ سے اس درخت کو کرپشن کی یادگار قرار دیا جارہا ہے لیکن حکام نے اس کا دفاع کرتے ہوئے اسے ٹیکنالوجی کا ایک شاہکار قرار دیا ہے جس پر دو لاکھ 80 ہزار ڈالر خرچ ہوئے ہیں جو پاکستانی روپوں میں چار کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 80 فٹ طویل درخت پر ایک مشہور روسی کامیڈین ایوان ارگانٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخت پر زیورات، اصلی جانور، بھالو، گاڑیاں اور ہوائی جہاز نصب کیے گئے ہیں جو سٹی ہال کی کرپشن کو ظاہر کرتے ہیں۔

مذکررہ شہر کے لوگوں نے حکام سے کہا ہے کہ برف پر دبیز سیاہی پھیل رہی ہے جس کی وجہ کوئلہ ہے اور یوں سفید برف سیاہ پڑ رہی ہے۔

دوسری جانب ایک سیاہ برفیلے پہاڑ کو سفید رنگ سے چھپانے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا نیٹ ورک پر لوگوں نے کہا ہے کہ یہاں کے غریب مزدور کو کھانے کے لالے پڑے ہیں اور حکومت ایک درخت پر لاکھوں ڈالر خرچ کرری ہے۔

دوسری جانب شہر کے میئر نے کہا ہے کہ پرانے درخت کی مرمت کے لیے بہت رقم درکار تھی اور نیا درخت ٹیکنالوجی سے بھرپور ہے لیکن اس کی قیمت اتنی زیادہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس درخت میں فولادی ڈھانچہ استعمال کیا گیا ہے اور کل 239,000 ایل ای ڈی لگائی گئی ہیں۔

درخت کو تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ درخت نہیں بلکہ ایک ہائی ٹیکنالوجی سے مرصع شو پیس ہے تاہم کئی افراد نے کہا ہے کہ یہ درخت شہر میں کرپشن اور بدعنوانی کی ایک علامت ہے۔

Comments

- Advertisement -