جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

اسکاٹ لینڈ کی بدنام زمانہ “لیونز کلان” جرائم پیشہ نیٹ ورک بے نقاب، 14 خطرناک ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: اسکاٹ لینڈ کی بدنام زمانہ “لیونز کلان” جرائم پیشہ نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے 14 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی فورسز نے عالمی اداروں کے ساتھ مل کر ایک بڑی کارروائی کے دوران اسکاٹ لینڈ کے بدنام زمانہ جرائم پیشہ نیٹ ورک "لیونز کلان” کو بے نقاب کرتے ہوئے متعدد گرفتاریاں کی ہیں۔

اماراتی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا یہ کارروائی "آپریشن آرمورم” کے تحت عمل میں لائی گئی جس کی قیادت ہسپانوی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کی، اس مشترکہ آپریشن میں یوروپول، برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اور امریکی تحقیقاتی ادارے بھی شامل تھے۔

کارروائی کے دوران اب تک 14 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 20 سے زائد افراد تاحال زیرِ تفتیش ہیں۔

ایک اہم پیش رفت میں، انٹرپول کے ریڈ نوٹس پر مطلوب نیٹ ورک کے ایک کلیدی کارندے کو دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ اس گینگ کا نیٹ ورک یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا تک پھیلا ہوا تھا۔ یہ گروہ بین الاقوامی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ اور بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی عالمی سطح پر جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف دبئی کی زیرو ٹالرنس پالیسی کی عکاسی کرتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں