منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

کپاس کی پیداوار سے روزگاراور معاشی ترقی کے مواقع جڑے ہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کپاس کی پیداوارسے روزگاراور معاشی ترقی کے مواقع جڑے ہیں، کپاس پیداوار کے معاملات کو دیکھنے کے لیے ماہر فوکل پرسن تعینات کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مشیر تجارت، مشیرخزانہ، چیئرمین سرمایہ کاری، چیئرمین ایف بی آر، سیکریٹری تجارت اور اعلیٰ حکام شریک تھے۔

اپٹما وفد نے وزیراعظم اور حکومت کی معاشی ٹیم کے حالیہ اقدامات کو سراہتے ہوئے ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے سےمتعلق کیے گئے اقدامات پر بھی اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کپاس پیداوار کے معاملات کو دیکھنے کے لیے ماہر فوکل پرسن تعینات کیا جائے، کپاس کی پیداوار سے روزگار اور معاشی ترقی کے مواقع جڑے ہیں، ملکی برآمدات کا 60 فیصد حصہ کپاس کی فصل سے ملحقہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کے اشتراک سے پیداوارمیں اضافے کے لیے ریسرچ پر توجہ دے رہے ہیں، سیڈایکٹ میں ترامیم، کاٹن سیس کو کپاس کی ریسرچ کے لیے مختص کرنے پرغور کیا جائے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ مختلف اقسام کے بیج کی رجسٹریشن اور ٹیکس ریفنڈ کےعمل کو آسان بنایا جائے، زرعی ادویات، بیج کی اقسام میں ملاوٹ مافیا کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں