تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا کو دنیا سے اکھاڑ پھینکنے کا مشن، حوصلہ افزا خبر آگئی

تہرن/اوٹاوا/سوئل: دنیا بھر سے کرونا کے خاتمے کا مشن لیے مختلف ممالک نے ویکسین کی خریداری شروع کردی۔ جنوبی کوریا، ایران اور انڈونیشیا کے بعد کینیڈا بھی ویکسین کے حصول کیلئے سرگرم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی کرونا ویکسین کے حصول کی دوڑ میں شامل ہے۔ جنوبی کوریا نے 2 کروڑ ویکسین کی خریداری کے معاہدے کرلیے۔ جبکہ ایران نے ویکسین کی خریداری کے لیے 4 کروڑ ڈالر مختص کیے ہیں، حتمی تیاری کے بعد ویکسین فراہم کی جائے گی۔

چین کی جانب سے بنائی گئی کروناویکسین انڈونیشیا پہنچا دی گئی، انڈونیشین حکومت کی منظوری کے بعد باقاعدہ ویکسی نیشن کا آغاز کیا جائے گا، مختلف نے ممالک پہلے ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کا پلان تیار کیا ہے۔

بعد ازاں دیگر مراحلے میں مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ویکسین دی جائے گی۔

ادھر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کرونا کے خلاف اپنے شہریوں کو خوش خبری سنائی ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں ڈھائی لاکھ ویکسین کینیڈا پہنچے گی۔

تاریخ رقم: برطانیہ ویکسین استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وبا کو ویکسین کے ذریعے شکست دینے کی کوششوں کا آغاز بھی ہوگیا ہے، برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے انجیکشن کی صورت ویکسی نیشن کے عمل کی شروعات کردی ہے۔

کوونٹری میں شمالی آئرلینڈ کی نوے سالہ خاتون مارگریٹ کینن کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگادی گئی ہے، معمر خاتون کو یونیورسٹی اسپتال کوونٹری میں یہ ویکیسن دی گئی، اس موقع پر خاتون کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ بڑی اعزاز کی بات ہے کہ میں دنیا میں واحد فرد بنی ہوں جس نے فائزر بائیوٹیک کوویڈ 19 ویکسین استعمال کی۔

Comments

- Advertisement -