The news is by your side.

Advertisement

ملکی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایکسپورٹرز کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں پولٹری، چاول، پھل، آئی ٹی، دوا سازی اور ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز شامل تھے، ملاقات میں حماد اظہر، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت رزاق داؤد بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران برآمد کنندگان نے موجودہ حکومت کے مختلف پالیسی اقدامات کو سراہا، ایکسپورٹرز نے اپنے علاقوں میں برآمدات بڑھانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

وزیراعظم نے ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے سازگار ماحول کی ضرورت پر زور دیا، عمران خان نے ملک کی بہتر ہوتی ہوئی معاشی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

عمران خان نے کہا کہ جولائی کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ریکارڈ ہوا ہے، عالمی سطح پر مندی کے بعد برآمدات میں مستقل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، برآمدات میں اضافے کے لیے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ برآمد کنندگان، صنعتکاروں کے لیکویڈیٹی مسائل کے حل کے لیے رقم واپسی کا نظام بہتر کیا، حکومت نے مقامی صنعت کے فروغ کے لیے بھی خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات کے فروغ کے لیے میڈ ان پاکستان پالیسی پر عمل پیرا ہے، گزشتہ دو سالوں میں کاروباری مسائل اور رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں