پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

ملک کے چاروں صوبوں میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک کے چاروں صوبوں میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کردیا گیا ، سندھ میں وزیراعلیٰ سندھ ، بلوچستان میں وزیراعلیٰ جام کمال اور خیبر پختونخواہ میں وزیراعلیٰ محمود خان نے ویکسی نیشن کا آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ویکسی نیشن کاآغازکردیا ، کوروناویکسی نیشن کی تقریب کااہتمام ڈاؤاوجھااسپتال میں کیاگیا، اس موقع پر قونصل جنرل چین اوردیگربھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کا دیریہ تعلق رہا ہے ، چین پہلا ملک ہے جس نے ہماری کوروناویکسین کیلئے مدد کی اور حکومت پاکستان کو 5لاکھ ویکسین تحفہ میں دی۔

- Advertisement -

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کا معاملہ سنجیدہ ہے یہ کوئی مذاق نہیں ہے ، وفاق کی جانب سےہمیں کل ویکسین فراہم کی گئی ہیں ،کوروناکی 83 ہزار ویکسین سندھ پہنچی ہیں، کراچی،حیدرآبادسمیت دیگرشہروں میں ویکسین سینٹربنائے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چین کاشکر گزار ہوں کہ مشکل وقت میں ہماراساتھ دیا اور حکومت پاکستان کا بھی شکرگزارہوں کہ چین ویکسین سے حصہ دیا، سندھ حکومت کے اقدامات کی بدولت پاکستان میں صورتحال بہتر رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت سندھ سےکہوں گاکہ اپناڈیٹاتیاررکھیں، ویکسین کےحوالےسےمکمل شیڈول ہوناچاہئے، ہم اپنی روزانہ کی بنیادپراپ ڈیٹ ویب سائٹ پرڈال دیں گے، 5لاکھ کوروناویکسین کی ڈوززکی تقسیم کیسےہوئی ہمیں نہیں پتا۔

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوروناویکسین لگانے کاآغاز کردیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ کسی اسپتال سے شروع کرتےتوزیادہ بہترہوتا، ہیلتھ سیکٹرمیں کورونا ویکسین کیلئے بھی کیٹگریز بنانا ہوں گی۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ عوام میں ویکسین پہنچانے کا لائحہ عمل بھی جلد شروع ہوگا، نجی سیکٹرزمیں ہیلتھ کیئرپروفشنلزکی رجسٹریشن بھی ہوگئی ہے، ہمیں کوروناویکسین کے اس عمل کوپذیرائی دینا ہوگی ، ویکسین کیلئےڈاکٹرز،پیرامیڈیکس اور دیگر عملہ ہمارے لئے ترجیح ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت بالخصوص بلوچستان کے ڈاکٹرز نے اپناکرداراداکیا،کوروناکاسامناکرنا ہی سب سےبڑارسک ہے، پوری دنیا اور پاکستان نے کوروناکی وجہ سےنقصان اٹھایاہے، الیکٹرانک میڈیا نے بھی اس کوروناصورتحال میں ساتھ دیا۔

پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخواہ میں کورونا ویکسین لگانےکی تقریب کاآغاز ہوگیا ، وزیراعلیٰ کےپی محمودخان فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو شیلڈ پیش کررہے ہیں۔

گلگت بلتستان میں بھی گورنرہاؤس میں کوروناویکسی نیشن کی تقریب کاانعقاد کیا گیا ، ویکسی نیشن کاآغازمحکمہ صحت کےملازم سےکیاگیا، گلگت بلتستان کو3ہزارکوروناویکسین فراہم کی گئی ہیں اور  کوروناویکسین کے 22مراکزقائم  کئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں