تازہ ترین

بھارتی جوڑے نے کرونا لاک ڈاؤن کے باعث شادی ملتوی ہونے پر خودکشی کرلی

نئی دہلی : کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے جاری لاک ڈاؤن کے باعث شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ بھارتی جوڑے نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

عالمگیر کی وبا قرار دیئے جانے والے کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا پر قابو کےلیے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن اور جزوی کرفیو گزشتہ کئی روز سے جاری ہے اور اس دوران کسی قسم کے مذہبی، سماجی و سیاسی اجتماع کے انعقاد پر پابندی ہے۔

لاک ڈاؤن اور جزوی کرفیو کے باعث متعدد افراد شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور بہت سے ایسے واقعات میں دیکھنے کو ملے ہیں جس میں پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تقریب منعقد کرنے پر دلہا کو ہی گرفتار کرلیا، جبکہ بعض والدین نے پریشانی میں مبتلا ہونے بچنے کےلیے شادی ہی ملتوی کردی۔

بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث شادی ملتوی ہونے پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جوڑے نے دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرلیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانا میں پیش آیا جہاں 22 سالہ نوجوان پنڈور گنیش اور 20 سالہ سوام سیٹھبائی کی لاشیں ان کی رہائش گاہ سے کچھ فاصلے پر واقع کھیتوں سے ملیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے باعث شادی ملتوی ہونے پر جوڑا انتہائی افسردہ تھا جس کےباعث انہوں نے خودکشی کرلی تاہم پولیس یہ بتانے سے قاصر ہے کہ جوڑے کی موت کیسے ہوئی۔

واضح رہے کہ تلنگانا میں 22 مارچ کو لاک ڈاون نافذ ہوا تھا جس کے باعث ہزاروں شادیاں منسوخ ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو بھارت میں کورونا وائرس کے عدم پھیلا ؤکے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کردی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -