تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شادی میں دلہا کے دوستوں نے ڈھائی کلو پیاز گفٹ کردی

نئی دہلی: بھارت میں شادی کے موقع پر دلہا کے دوستوں نے ڈھائی کلو پیاز گفٹ کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں پیاز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ایسے میں بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو شادی میں ڈھائی کلو پیاز بطور تحفہ پیش کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دلہا کے چار دوستوں نے ڈھائی کلو پیاز گفٹ پیپر میں پیک کرکے بطور تحفہ پیش کی اور گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

ایک دوست کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک اسٹور سے ڈھائی کلو گرام پیاز 500 روپے میں خریدی اور اسے نوبیاہتا جوڑے کے سامنے پیش کیا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیاز 150 سے لے کر 160 روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے اور دیگر شہروں میں ایک کلو پیاز کی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر دوستوں کی جانب سے پیاز بطور تحفہ پیش کیے جانے پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل لوک سبھا کے اجلاس میں اراکین نے پیاز کی بڑھتی قیمتوں پر وزیر خزانہ سے جواب مانگا تو نرملا سیتا رامن کا کہنا تھا کہ وہ پیاز اور لہسن زیادہ نہیں کھاتیں، میرا تعلق اس خاندان سے ہے جہاں پیاز زیادہ نہیں کھائے جاتے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی وزیرخزانہ کا بیان خوب وائرل ہوا تھا اور صارفین نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اپنے انداز میں مذاق اڑایا تھا۔

Comments

- Advertisement -