The news is by your side.

Advertisement

اس عام سے کھلونے نے پولیس کی دوڑیں کیوں لگوا دیں؟

واشنگٹن: امریکا میں والدین نے اپنی بچی کے لیے ایسا کھلونا خریدا جس نے پولیس کو گھر پہنچنے پر مجبور کردیا، اصل ماجرا جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایری زونا میں والدین نے ایک استعمال شدہ کھلونا خریدا جس میں سے حیران کن طور پر نشہ آور ادویات برآمد ہوئیں۔

Fentanyl is a serious contributor to America's 'opioid epidemic', along with OxyContin and Vicodin. The epidemic is largely seen as the country's most serious ongoing health crisis

گڑیے سے ‘فینٹینل’ نامی ادویات کی 5 ہزار گولیاں برآمد ہوئیں یہ دوا اکثر کوکین اور ہیروئن نشہ بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ امریکی والدین نے کھلونا ایک اسٹور سے خریدا تھا جہاں استعمال شدہ اشیا فروخت کی جاتی ہیں۔

بعد ازں بچی کے ماں باپ نے پولیس کو آگاہ کیا جس نے ادویات ضبط کرلیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ ہونے کے باعث ہم یہ کھلونا دھو کر اپنی بیٹی کو دینا چاہتے تھے اور اسی دوران ہمیں دوائیوں کا علم ہوا۔ نشہ آور گولیاں گڑیے کے اندر ایک بیگ میں بند تھیں۔

امریکا میں فینٹینل کو خطرناک ڈرگ قرار دیا گیا ہے جس سے کئی اموات بھی ہوچکی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں