جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

والدین اپنا نومولود بچہ اسپتال میں ہی چھوڑ کر کیوں فرار ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ایک لاکھ روپے سے زائد کا بل ادا نہ کر پانے پر والدین اپنا نومولود بچہ اسپتال میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ کنچن باغ کے کارپوریٹ اسپتال میں پیش آیا۔ والدین کے ہاں 13 دن قبل بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اسپتال نے جوڑے کو 1 لاکھ 16 ہزار روپے کا بل تھمایا تو ان کے ہوش اُڑ گئے اور انہوں نے فرار ہونے کا پلان بنایا۔

پولیس کے مطابق 23 سالہ جی نتن کی اہلیہ 20 سالہ جی راولیکا نے 7 ستمبر کو بچے کو جنم دیا جسے پھیپھڑوں کے انفیکشن ہونے کے سبب زیرِ علاج رکھا گیا۔

شیر خوار بچے کو آئی سی یو میں اور پھر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ جب بچے کی حالت مزید بگڑنے لگی تو اسپتال انتظامیہ نے علاج جاری رکھنے کیلیے والدین کو پچھلا بل ادا کرنے کی ہدایت کی۔

پولیس نے بتایا کہ ہمیں اسپتال کے سکیورٹی گارڈ کی طرف سے کال موصول ہوئی کہ والدین بل ادا کیے بغیر بچہ اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، ہم نے اس سے جوڑے کے گھر کا پتا مانگا لیکن ابھی تک ہمیں باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب جوڑے کے خاندان والوں نے اس الزام کو مسترد کر دیا۔ جی راولیکا کی بہن نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہم نے 35 ہزار روپے ادا کر دیے جبکہ مزید پیسوں کا بندوبست کر رہے ہیں، ڈاکٹر بچے کا علاج کر رہے ہیں اور جلد ہی ہم اسے واپس لے آئیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں