واشنگٹن : گھر کے بیسمنٹ میں رکھے کئی دہائی پرانے ڈبوں نے امریکی جوڑے کی زندگی یکسر تبدیل کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کیولینڈ میں مقیم جوڑے نے گھر کے بیسمنٹ کی مرمت کا کام شروع کیا تو انہیں بیسمنٹ کی چھت اور گراؤنڈ فلور کے فرش کے درمیان سے دو سوٹ کیس برآمد ہوئے۔
ان سوٹ کیسوں کو دیکھ کر جوڑے کو لگا کہ ان میں پرانے اسپورٹس کارڈ رکھے ہوں گے مگر جب سوٹ کیس کھلے جوڑا دنگ رہ گیا کیوں کہ اس میں خزانہ بھرا ہوا تھا۔
امریکی جوڑے بتایا کہ دونوں بیگ سے شاپر میں لپٹے ہوئے نوٹوں کے بنڈل برآمد ہوئے جن کی کل مالیت 45 ہزار ڈالرز (78 لاکھ 89 ہزار) برآمد ہوئے۔
امریکی جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ برآمد ہونے والی رقم سے اپنی گروی چیزیں چھڑوائیں گے۔