جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

کراچی میں چند ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لاسی گوٹھ میں چند ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کر دیا گیا ، مقتولین کا تعلق لاڑکانہ سے تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب لاسی گوٹھ میں ایک لرزہ خیز واقعے میں چار مسلح افراد نے دن دیہاڑے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں نصراللہ بچل اور ان کی بیوی لطیفاں مگسی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولین کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا اور وہ کچھ عرصہ قبل لاسی گوٹھ میں رہائش اختیار کرنے آئے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ مقتول نصراللہ بچل سیکیورٹی گارڈ تھے، واقعے کے وقت جوڑے کھانے کا سامان لینے گئے تھے اور واپس آنے پر یہ سانحہ پیش آیا۔

مقتولین کے بھائی کے مطابق دونوں نے چند ماہ پہلے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی، قتل دوپہر کے وقت ہوا، نامعلوم مسلح افراد نے قتل کیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں