منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

میاں بیوی کی پودے چوری کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے جرائم پیشہ افراد کو زیورات یا موبائل فون چھینتے یا چوری کرتے تو دیکھا ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی کسی چور کو سڑک سے پودے چوری کرتے ہوئے دیکھا ہے؟

جی ہاں !! ایسےآسودہ حال لوگ بھی ہیں جو مفت کی چیزیں حاصل کرنے کیلئے چوری کرنے سے بھی دریغ نہیں  کرتے حالانکہ وہ لوگ وہی چیز چند روپے کے عوض باآسانی خرید سکتے ہیں۔

ایک ایسا ہی واقعہ بھارت کے شہر دہلی میں پیش آیا جہاں ایک کار سوار میاں بیوی سڑک کے کنارے لگے پودے اکھار کر لے گئے لیکن سی سی ٹی کیمروں نے نا کی چوری بے نقاب کردی۔

یہ واقعہ دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر پیش آیا، ان میاں بیوی کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ ان کی یہ حرکت سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہو رہی ہے جو اب سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل بھی ایک اور واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بھارت کی دو امیر خواتین نے سڑک پر لگے سرکاری پودے چوری کیے تھے۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے سرکاری پودے چوری کرنے والی خواتین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور خواتین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سرکاری پودے بھی محفوظ نہیں۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں