اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

گوجرانوالہ: پسندکی شادی نہ ہونے پر لڑکا لڑکی ٹرین کے نیچے آکر خود کشی

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: الصبح نوجوان لڑکے اور لڑکی نے خود کشی کرلی، دونوں کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں کچی پمپ والی میں نوجوان لڑکے اور لڑکی نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی، واقعہ کی اطلا ع پر تھانہ سبزی منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی لڑکی کی شناحت مہوش کے نام سے کرلی گئی ہے، جس کی پانچ سالہ قبل رکشہ ڈرائیو اشرف سے شادی ہوئی تھی تاحال لڑکے کی شناحت نہیں ہو سکی.

تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ہلاک ہونے والے لڑکے کی جیب سے ایک شادی کی فلم کی یوایس بی ملی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر خودکشی لگتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں