تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

گڑیا میں اربوں‌ مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، میاں‌ بیوی گرفتار

لندن: برطانیہ میں کسٹم حکام نے گڑیا کے ذریعے ڈھائی ارب سے زائد مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسکس کے اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 400 بچوں کی میکسیکن ریسلر گڑیا میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے برطانوی جوڑے کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار جوڑے کی شناخت ڈیوڈ موریش اور پاؤلا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پر سامان میں موجود گڑیا کی تلاشی لی گئی تھی اس کے خفیہ خانوں میں 7 کلو کرسٹل میتھامفیتیمین یعنی اے کلاس منشیات چھپائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: بیٹی کے لیے خریدی گئی گڑیا نے ماں کو خوفزدہ کردیا

پولیس نے پیکیج کو دوبارہ ملزمان کے گھر بھیجا اور 42 سالہ پاؤلا نے پارسل وصول کیا اس کے بعد وہ 48 سال کے اپنے شووہر ڈیوڈ کے پاس چلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس جوڑے نے میکسیکن گینگ سے منشیات کی دوسری کھیپ وصول کی، جس میں کرسٹل میتھ بھی شامل ہے جو کافی کی طرح نظر آتی ہے اور کافی بین پیکٹوں میں بھیجا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق جوڑے نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، پاؤلا کو حراست رکھا گیا ہے جبکہ اس کے شوہر ڈیوڈ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -