تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کرونا وائرس، چینی جوڑے کی اپنی ہی شادی میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت

بیجنگ: کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے مہمانوں نے شادی میں آنے سے انکار کیا تو چینی جوڑے نے اپنی ہی شادی میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرکے سب کو حیران کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور کا رہائشی چینی جوڑا شادی سے چند روز قبل ہی چین کا دورہ کرکے واپس آیا جس کے بعد دلہا دلہن نے مہمانوں کو شادی میں شرکت کی دعوت دی تو مہمانوں نے ان کے چین کے دورے کے باعث کرونا وائرس کے خوف سے تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔

مہمانوں کے انکار پر دلہا جوزف اور دلہن کینگ نے شادی کی تقریب منسوخ کرنے کی بجائے ایک انوکھا حل نکالا اور براہ راست ویڈیو کے ذریعے اپنی شادی میں شرکت کی۔

شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے تمام مہمان شادی ہال پہنچے جہاں دلہا دلہن نے مہمانوں سے دور رہنے کے لیے خود کو ویڈیو کال پر رکھا اور شادی ہال میں اپنی حاضری ویڈیو کال کے ذریعے یقینی بنائی، اس دوران دلہا دلہن نے شادی کے لباس بھی زیب تن کیے اور ہال میں موجود مہمانوں سے ویڈیو کال کے ذریعے ہی مبارک باد وصول کی۔

مزید پڑھیں: کرونا سے متاثرہ ماں کی نومولود بچی بھی وائرس کا شکار

رپورٹ کے مطابق دلہا دلہن کا تعلق چینی صوبے ہونان سے ہے جس کی سرحد کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر چینی صوبے ہوبئی سے ملتی ہے۔

دلہا دلہن حال ہی میں نئے سال کا آغاز ہونان میں اپنی فیملی کے ساتھ کرکے سنگاپور واپس لوٹے تھے۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، اب تک جان لیوا وائرس سے 563 افراد موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں، پورے چین میں 28 ہزار افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -