تازہ ترین

فرانس کے اسکائی ریزوٹ میں ہولناک آٓتشزدگی، دو افراد ہلاک

پیرس : فرنچ ایلپ نامی پہاڑی سلسلے پر واقع ریزوٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں واقع فرنچ ایلپ نامی پہاڑی سلسلے پر واقع کروچول نامی ریزوٹ میں کچھ گھنٹے قبل بھڑکنے والے آگ نے اطراف کی تین عمارتوں کو بھی متاثر کیا ہے۔

فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے اور ستر فائر فائیٹرز نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم آتشدگی کی وجوہات علم نہیں ہوسکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 25 افراد زخمی ہیں جن میں 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو آتشزدگی سے بچنے کیلئے عمارت کی تیسری منزل سے چلانگ لگاتے دکھا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تین زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے انہیں ریسکیو حکام نے ہیلی کاپٹر کےلیے ذریعے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

فرانسیسی پولیس کا مؤقف ہے کہ حادثے کے وقت ریزوٹ میں عملے اور غیر ملکی سیاحوں سمیت 60 افراد موجود تھے، افسوس ناک حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تاحال شناخت واضح نہیں ہوسکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید پڑھیں : پیرس: بیکری میں گیس دھماکا، چار افراد ہلاک

خیال رہے کہ 12 جنوری کو فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں واقع بیکری میں زور دار دھماکے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، واقعے میں چار افراد ہلاک، جب کہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -