تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پرائمری اور سکینڈری کلاسوں کا کورس والدین کی پہنچ سے دور

کراچی : ہوشربا مہنگائی نے تعلیم کا حصول بھی مزید مشکل بنادیا ہے، سیکنڈری کے کورس کی قیمت 10 ہزار روپے اور پرائمری کے کورس کی قیمت 8 ہزار تک پہنچ گئی۔

موجودہ سیاسی حالات اور مالی طور پر غیریقینی صورتحال کے باعث ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے تعلیمی نظام کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔

کاغذ کی قیمت میں ہونے والے اضافے کے باعث نئے تعلیمی سال کے آغاز پر نصابی کتابوں اور کاپیوں کی قیمتوں میں اب تک کئی سو فیصد اضافہ ہوچکا ہے جو نئی کلاسوں میں جانے والے بچوں اور ان کے والدین کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔

طلبہ و طالبات کے والدین جو پہلے ہی تعلیمی نصاب کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید پریشان تھے اوپر سے کاغذ کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ان کیلئے نیا امتحان بن گئی ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر تعلیم جاوید عامر علی نے خصوصی گفتگو کی اور اس پریشانی سے بچنے کیلئے ناظرین کو مفید مشورے بھی دیے۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا حل نکالنے کیلیے سب کو مل کربیٹھنا ہوگا کیونکہ مہنگائی سب کیلئے ہی پریشانی کا باعث ہے، تاجر برادری، ماہرین تعلیم، اسکول مالکان اور اساتذہ مل کر اس کا مستقل تلاش کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نئے کورس کی کتابوں میں ہونے والی چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں کی وجہ سے پوری نئی کتاب مارکیٹ میں لائی جاتی ہے، اس کے سدباب کیلئے والدین کو چاہیے کہ وہ اسکول مالکان سے تفصیلی بات چیت کریں۔

Comments

- Advertisement -