منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

مجھ پرلگایا گیا ریکارڈ ٹمپرنگ کا الزام جھوٹ پرمبنی ہے‘ ظفرحجازی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کے ریکارڈ ٹمپرنگ کے مقدمے کو ختم کرنے کے لیے دائردرخواست پر رجسٹرارآفس کے اعتراضات دورکردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ظفرحجازی کی چوہدری شوگرملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے مقدمے کے اخراج کی درخواست کی سماعت جسٹس محسن اخترکیانی نے کی۔

ظفرحجازی کے وکیل مدثر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور سماعت کے دوران انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل پرلگایا گیا ریکارڈ ٹمپرنگ کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے، مقدمہ غیرقانونی ہے، خارج کیا جائے۔

مدثر ایڈووکیٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پرجواب جمع کرایا، اعتراضات دور ہونے پرعدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سماعت 20 دسمبرتک ملتوی کردی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ظفرحجازی کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائرکی گئی تھی جس میں وفاق اور اسپیشل جج سینٹرل کو فریق بنایا گیا تھا۔


ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں ظفرحجازی پرفرد جرم عائد


یاد رہے کہ رواں برس اکتوبرمیں عدالت نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی پرفرد جرم عائد کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں