منگل, جون 9, 2026
اشتہار

عدالت نے فواد چوہدری کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کا نام نو فلائی لسٹ سے نکالنے کی درخواست کی سماعت ہوئی اور جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

سماعت کے موقع پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل نہیں ہے۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے بیرون ملک جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں، وہ وطن واپسی پر بیان حلفی دیں گی کہ انہیں بیرون ملک جانے میں دشواری نہیں ہوئی۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں