The news is by your side.

Advertisement

احتساب عدالت نے ’سابقہ ایم ڈی پیپکو‘ کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

لاہور: احتساب عدالت میں سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کے خلاف کیس کی سماعت،عدالت نے ملزم کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ‌ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں سابقہ ایم ڈی طاہر بشارت کو گزشتہ روز گرفتار کر کے آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

قومی احتساب بیورو نے ملزم سے مزید تفتیش کے لئے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی سفارش کی تھی، جج عبد الستار نے کیس کی سماعت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔

دورانِ سماعت ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق ایم ڈی پیپکو پرلگائے جانے والے تمام الزامات غلط ہیں، جن بھرتیوں کے حوالے سے نیب نے ان کے موکل کو گرفتار کیا ہے وہ تمام بھرتیاں بورڈ آف پنجاب کی جانب سے کی گئی ہیں.

مزید پڑھیں  نیب نے سابق ایم ڈی پیپکو’طاہربشارت ‘چیمہ کو گرفتارکرلیا

واضح رہے کہ سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کو گوجروانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی بھرتیاں کروانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں