The news is by your side.

Advertisement

عدالت نے اینٹی کرپشن کو شہباز شریف فیملی کی شوگر ملز العربیہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن کو شہباز شریف فیملی کی شوگر ملز العربیہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شہباز شریف فیملی کی شوگر ملز العربیہ کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں العریبیہ شوگر مل کے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائی کو چیلنج کیا گیا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اینٹی کرپشن نے 2017 سے 2019 تک کسانوں کو واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف کارروائی شروع کی اور اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن نے شوگر ملز کے خلاف کارروائی کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا ۔

درخواست میں مزید کہا گیا اشتہار میں گنا سپلائی کرنے والے کسانوں سے تحریری شکایات مانگی گئی ہیں ، اس معاملے پر شوگر ملز کا موقف نہیں سنا گیا ۔ شوگر ملز کا موقف سنے بغیر اشتہار جاری کرنا غیر قانونی ہے ۔

درخواست میں استدعا کی کہ عدالت اینٹی کرپشن کے انکوائری کے لیے جاری کیے گئے اشتہارات کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک اینٹی کرپشن کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

جس پر عدالت نے اینٹی کرپشن کو العریبیہ شوگر مل کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں