The news is by your side.

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے کیس میں بڑی پیش رفت: ظہیر احمد کو گرفتار کرنے کا حکم

کراچی : عدالت نے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ اغوا کے کیس میں ظہیر احمد کو حراست میں لینے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ اغوا کے کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت مسترد کردی اور ظہیر احمد اور شبیر احمد کو حراست میں لینے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے مدعی مقدمہ کی میڈیکل معائنے کی درخواست بھی منظور کرلی۔

گزشتہ روزعدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کردہ چالان منظور کرتے ہوئے کیس میں سے زیادتی کی دفعہ خارج کردی تھی۔

یاد رہے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے اورمبینہ اغوا کے کیس میں مدعی مقدمہ مہدی کاظمی نے بیٹی کےمیڈیکل کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔

مدعی مقدمے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ چالان میں زیادتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، زیادتی ثابت کرنےکیلئےایم ایل اوکا ہوناضروری ہے۔

واضح رہے سندھ ہائیکورٹ نے مدعی مقدمہ کو سیشن کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں