تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے شخص‌ کو دو بار سزائے موت

پنجاب کے ضلع اٹک میں خاتون کو اغوا کے بعد زیادتی اور قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے دو بار موت کی سزا سنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اٹک کی سیشن عدالت میں خاتون کے اغوا، زیادتی اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایڈیشنل سیشن جج نے فیصلہ جاری کیا۔

عدالت میں ہونےو الی سماعت کے دوران مجرم کو بے گناہی ثابت کرنے کا پورا موقع فراہم کیا گیا مگر وہ اپنے حق میں کوئی ثبوت یا اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ پولیس چالان کے بعد ملزم نے مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہوکر اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

مزید پڑھیں: عمر کوٹ میں‌ 8 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم کا اعترافِ جرم

آج ہونے والی سماعت پر ایڈیشنل سیشن جج نے خاتون کےاغوا، زیادتی اور قتل میں ملوث مجرم انور حسین کو2 بارموت ، عمر قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

پولیس نے بتایا کہ مجرم انور حسین نے 2سال قبل پنڈی گھیب سے خاتون کو اغواکرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر مغویہ کو قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینک دی تھی۔

دوران تفتیش ملزم نے جعلی نکاح نامہ پیش کرکے پولیس کوگمراہ کرنے کی کوشش بھی کی مگر ماہر تفتیشی افسران نے اُس کی مکاری کو پکڑ لیا تھا، جس کے بعد انور نے پانے جرم کا اعتراف کیا۔

Comments

- Advertisement -