بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

عدالت نے ڈی چوک سے گرفتار 32 ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک سے گرفتار 32 ملزمان مقدمات سے ڈسچارج کردیا اور ریمارکس دیئے اگر انہیں دوبارہ گرفتار کیا تو پولیس والوں کو ہتھکڑی لگوادوں گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکی انسداددہشت گردی کی عدالت میں شناخت پریڈپر بھیجے گئےبتیس ملزمان کو رات گئےپیش کیاگیا، سماعت انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

عدالت نے رات گئے ملزمان کو جہلم جیل سے پیش کرنے پر اظہاربرہمی کیا، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے اگر انہیں دوبارہ گرفتارکیا تو پولیس والوں کو ہتھکڑی لگوادوں گا۔

- Advertisement -

ملزمان کی جانب سے ان کےوکیل انصرکیانی رات گئے عدالت میں پیش ہوئے، پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو 25 نومبر کو گرفتار کیا گیا شناخت پریڈ نہ ہوسکی، ملزمان کے 30،30 دن کا جسمانی ریمانڈ منظورکیاجائے۔

جس پر وکیل نے کہا کہ ملزمان کی شناخت پریڈبھی نہیں ہوئی،پولیس برآمدگی کیلئےریمانڈمانگ رہی ہے، پولیس نے نمبرز پورے کرنے کیلئے مزدوروں کو گھروں سےاٹھا کر کیس میں ڈال دیا ہے۔

عدالت نے32 ملزمان کی ہتھکڑیاں کھلوا کر مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ، عدالت نے تھانہ مارگلہ اور تھانہ آئی نائن کے مقدمات میں گرفتار 32 ملزمان کو ڈسچارج کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں