The news is by your side.

نیب ریفرنسز: نواز شریف اور مریم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

اسلام آباد: احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی عدالت سے سات روز حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت میں سماعت کے آغاز پر نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا، بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ درخواست کےساتھ لگائی گئی تھی۔

سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے موقف اختیار کیا تھا کہ کلثوم نواز کی کیمو تھراپی کی جائے گی جس کے لیے نواز شریف اور مریم نواز کو لندن جانا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے حاضری سے استثنیٰ کی شدید مخالفت کی اور کہا کہ ٹرائل اختتام کے قریب ہے نواز شریف اور مریم نواز کو جانے کی اجازت نہ دی جائے، عدالت نے پہلے فیصلہ محفوظ کیا بعدازاں فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

بعدازاں بیگم کلثوم نواز نے مریم نواز کو فون کیا اور لندن آنے سے متعلق پوچھا جس پر مریم نواز نے کہا کہ عدالت نے اجازت نہیں دی، کلثوم نواز نے کہا کہ کوئی بات نہیں اللہ مالک ہے۔

مزید پڑھیں: وقت ایک جیسا نہیں رہتانہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی ،مریم نوازکا ٹوئٹ

مریم نواز نے کہا کہ والدہ کلثوم نواز کی مزید سرجریز ہوں گی، ان کا کہنا تھا کہ آج عدالت سے والدہ کی عیادت کے لیے استثنیٰ مانگا تو نیب نے کہا حسن اور حسین نواز وہاں موجود ہیں پورے خاندان کا وہاں ہونا ضروری نہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں