تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بی جے پی کا سابق رکن اسمبلی جنسی زیادتی کا مجرم قرار

نئی دہلی: بھارتی عدالت نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن اسمبلی دلیپ سینگرکو نابالغ لڑکی کے اغوا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کی عدالت نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن اسمبلی دلیپ سینگر کو جنسی زیادتی کا مجرم قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت اس معاملے میں کل سزا کی مدت کا تعین کرے گی، کہا جارہا ہے کہ سینگر کو عمر قید تک کی سزا دی جاسکتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ سینگر ایک طاقتور آدمی ہے اور متاثرہ ایک دیہاتی لڑکی ہے، وہ کوئی تعلیم یافتہ نہیں ہے جس کی وجہ سے اسے کیس درج کرانے میں تاخیر ہوئی۔

عدالت نے مزید کہا کہ متاثرہ لڑکی نے جب اترپردیش کے وزیراعلیٰ ادیتیہ ناتھ یوگی کو شکایتی خط لکھا تو اسے انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے گھر والوں کے خلاف کئی مقدمات درج کیے گئے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے رکن اسمبلی سینگر نے 2017 میں ایک لڑکی کو ملازمت دینے کے لیے اپنے گھر بلایا تھا جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جب لڑکی اپنے گھر نہیں پہنچی تو گھر والوں نے پولیس کو شکایت درج کرائی جس کے بعد ایک دوسرے شہر سے اسے بازیاب کرایا گیا، لڑکی نے بعد میں بیان درج کرایا کہ اسے اغوا کرکے کانپور لے جایا گیا تھا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ چار مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے سینگر کو عوامی ردعمل کے بعد بی جے پی نے رواں سال اگست میں پارٹی سے برطرف کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -