بلوچ رہنما گزین مری پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ghazzin baloach
The news is by your side.

Advertisement

بلوچ رہنما گزین مری پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کوئٹہ : عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کرکے اٹھارہ سال کی جلاوطنی ختم کر کے وطن لوٹنے والے قبائلی رہنما نوابزادہ گزین مری کو پانچ روزہ ریمانڈپر پولیس کےحوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت نے گزین مری کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کومسترد کرتے ہوئے پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جب کہ ان کے دیگر گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

اسی سے متعلق: گزین مری 18 سالہ جلاوطنی کےبعد کوئٹہ پہنچنے پرگرفتار

خیال رہے کہ بلوچستان میں مری قبیلے کے رہنما نوابزادہ گزین مری کو گزشتہ روز ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اٹھارہ سال کی خودساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس پہنچے تھے۔

وطن واپسی سے قبل انہوں نے ایک بیان میں اپنے بھائیوں کی طرز سیاست اور ملک دشمن سرگرمیوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی منفی سیاست میں حصہ لیا اوراس حوالے سے میرے اور میرے بھائیوں کے نظریات جدا ہیں اور میں قبائلی عمائدین کی مشاورت سے وطن واپس لوٹ رہا ہوں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں