کراچی : مقامی عدالت نے نجی اسکول میں خواتین سے زیادتی کے کیس میں ملزم اسکول پرنسپل کو 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید کے نجی اسکول میں خواتین سے زیادتی کے مقدمے میں پولیس نے ملزم عرفان غفور کو ملیر کی عدالت میں پیش کیا۔
سرکاری وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم اکیلا نہیں یہ پورا گروہ ہے، تفتیشی افسر کی ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
جس پر جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ عرفان کون ہے،؟ ملزم سے بیان لیا ہے یا نہیں؟ تو تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہےمزید ڈیوائس بھی تحویل میں لینی ہیں، اب تک 45 سے زائد متاثرہ خواتین کا پتہ چلا ہے، ملزم خواتین کو بلیک میل کرتا تھا۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ یہ ایک گروہ ہےملزم سے تفتیش کے بعد مزید گرفتاریاں کرنی ہیں،تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ ملزم کے برآمد موبائل فون کا فرانزک بھی کرانا ہے۔
عدالت نےملزم کا سات روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کوپولیس کے حوالے کردیا۔