The news is by your side.

Advertisement

سانحہ بلدیہ ٹاؤن: جے آئی ٹی عدالت میں پیش، مفرورملزم کے وارنٹ جاری

کراچی: سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کردی گئی، عدالت نے مفرورملزم منصور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

کراچی کی مقامی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران سانحے کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ مقامی عدالت میں پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں ملوث پانچ ملزمان تاحال مفرور ہیں، جن میں حماد صدیقی، فاروق سلیم اور دیگر شامل ہیں۔

فیکٹری مالکان دبئی میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں تحقیقاتی ٹیم کو اپنابیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیاکہ فیکٹری مالکان پاکستان کیوں نہیں آرہے جس پراسپیشل پراسکیوٹر نے بتایاکہ فیکٹری مالکان عدم تحفظ کی بنا پر پاکستان نہیں آرہے۔

عدالت نے مفرور ملزم منصور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ 11 ستمبر دوہزاربارہ میں بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں آگ لگنے سے دو سو انسٹھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے جبکہ کئی افراد اپنی جان بچانے کے لیے بلندی سے کود کرزخمی ہوگئے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں