تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عدالت نے 5 ڈولفن جدہ بھیجنے کا پروانہ جاری کردیا

جنوبی کیریبین میں واقع جزیرہ کیورساؤ کی عدالت نے 5 ڈولفن کو کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے انہیں جدہ بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق جدہ میں واقع ایک معروف ایکوریم نےجزیرہ کیورساؤ سے 5 ڈولفن خریدے تھے تاہم وہاں جانوروں کے حقوق کی بعض تنظیموں نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے عدالت میں کیس دائر کردیا تھا۔

جنوبی کیریبین میں واقع جزیرہ کیورساؤ کی عدالت میں دائر اس مقدمے کی سماعت گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری تھی، ڈولفنز کی جدہ منتقلی پر اعتراض کرنے والوں کا کہنا تھا کہ کہ جدہ میں واقع ایکوریم ڈولفن کے لیے مناسب نہیں اور وہاں منتقلی سے ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

تاہم ایکوریم کے مالکان کی جانب سے عدالت میں اپنے حق میں پیش کیے گئے دلائل سے ثابت ہوا کہ جدہ کے ایکوریم میں ڈولفن کے لیے نہ صرف مناسب ماحول دستیاب ہے بلکہ وہاں متعدد ڈولفن پہلے سے موجود ہیں۔

کئی ہفتوں پر مشتمل سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ اعتراض کرنے والوں نے بے بنیاد دلائل اور مبالغے پر مشتمل خدشات کا اظہار کیا ہے جس پر عدالت نے کیس خارج کرتے ہوئے 5 ڈولفن کو جدہ روانہ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

عدالت کے فیصلے کے بعد جدہ میں موجود ایکوریم کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جزیرہ کیورساؤ سے 5 ڈولفن کو خصوصی جہاز کے ذریعہ روانہ کردیا گیا ہے، جہاز میں کیورساؤ حکام کی طرف سے ایک اہم عہدیدار، ایک مشہور ڈاکٹر اور ڈولفن کا ٹرینر بھی موجود ہے۔

پرواز ایک دن کے لیے قاہرہ میں رکے گی جہاں ڈولفن کے حوض کا پانی تبدیل ہوگا اور بعد ازاں جمعرات کے روز انہیں جدہ منتقل کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -