بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

ایس ایچ او مٹھی نے شراب فروخت کرنا شروع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ بھر میں شراب کی دکانیں بند کرانے کے عدالتی احکامات کے بعد ایس ایچ او مٹھی نے حکم پر عمل درآمد کے بجائے خود ہی شراب فروخت کرنا شروع کردی جس کی اے آر وائی نے ویڈیو حاصل کرلی۔


یہ پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ کاصوبےمیں تمام شراب خانےبندکرنےکاحکم


اطلاعات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے آج ہی حکم دیا ہے کہ شراب کی فروخت کا طریقہ کار طے نہ ہونے تک صوبے بھر میں اس کی فروخت بند کردی جائے، حکم پر عمل درآمد کراتے ہوئے سندھ بھر میں پولیس شراب کی دکانیں بند کرانے میں مصروف ہے تاہم مٹھی کی پولیس نے احکامات کا فائدہ اٹھانا شروع کردیا اور بلیک میں شراب خود ہی فروخت کرنی شروع کردی۔

اے آر وائی نیوز تھرپارکر کے نمائندہ ولی نوریو نے بتایا کہ عدالتی احکامات کے بعد سندھ بھر میں شراب کی دکانیں بند کرائی جارہی ہیں لیکن تھرپار میں معاملہ الٹا نظر آرہا ہے، تھرپارکر پولیس کی نفری ایس ایچ او کی قیادت میں شراب کی دکان پر پہنچی اور اسے بند کرانے کے بجائے پولیس نے نئی پالیسی اپنائی، شراب خود ہی خرید کر مہنگے داموں باہر فروخت کرنی شروع کردی۔


اے آر وائی نیوز کو حاصل کردہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس ایچ او مٹھی قربان سمرانی خود بھی شراب کی دکان پر موجود ہیں اور ان کے ساتھ سادے کپڑوں میں ملبوس اہلکار شراب خریدنے والوں سے پیسوں کی وصولی کرتا نظر آرہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں