تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

کوئٹہ: بلوچستان کی مقامی عدالت نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے رکن اسمبلی عبد الواحد صدیقی نے مقامی عدالت میں وزیراعلیٰ اور پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کی۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور سابق ایس ایس پی آپریشن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا۔ سیشن جج نے ایس ایچ او بجلی روڈکو سی آرپی سی دفعہ22 اےکے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 18جون کو صوبائی اسمبلی کے مرکزی دروازے پر مظاہرے کے دوران  اپوزیشن ارکان بکتربند گاڑی کی ٹکر لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان پر جوتا پھینکنے کی کوشش ناکام

واضح رہے کہ بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ 2021-2022 کے اجلاس سے قبل اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور قائدین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی تو اپوزیشن جماعتوں کے کارکن آپے سے باہر ہوئے اور انہوں نے پولیس سے مقابلہ بھی کیا۔

احتجاج کے باعث بدمزگی ہوئی، جس کی وجہ سے دو اراکین اسمبلی زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس دوران وزیراعلیٰ بلوچستان سخت سیکیورٹی میں ایوان پہنچے تو اُن پر اپوزیشن جماعت کے کارکن نے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں