منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سیشن عدالت نے شراب واسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب واسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

سیشن عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور وزیراعلیٰ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ساتھ ہی وزیراعلیٰ کے پی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے کہا کل 342 کا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے آخری موقع ہے ورنہ یہ حق ختم کردیا جائے گا، بعد ازاں کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں : شراب و اسلحہ برآمدگی کا کیس، علی امین کو بیان ریکارڈ کروانے کا آخری موقع مل گیا

یاد رہے گذشتہ سماعت میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین کو عدالت نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں بیان ریکارڈ کروانے کا آخری موقع دیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین چشتی نے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ 21 جولائی کو علی امین نے 342 کا بیان ریکارڈ نہ کروایا تو مزید موقع نہیں دیا جائے گا۔

حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ آئندہ سماعت پر بیان ریکارؑڈ نہ کروانے پر عدالت کیس کا فیصلہ بھی سناکتی ہے، 8 سال سے کیس زیر التوا ہے، مئی 2024 سے پراسیکیوشن گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرواچکی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں