جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل روانہ کی بنیاد پر چلانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کی اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے کہا وکیل صفائی قوثین فیصل مفتی کی جانب سے آج التواء کی درخواست دی گئی ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وکیل شدید علالت کا شکار ہیں، درخواست کے ساتھ کوئی طبی دستاویز منسلک نہیں ہے، تاہم استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کی جاتی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا آج گواہوں پر جرح نہیں ہو سکتی، لہٰذا ملزمان کو عدالت لانے کی ضرورت نہیں ہے، گزشتہ تاریخ پر بھی کیس وکلا صفائی کی غیر حاضری کے باعث ملتوی کیا گیا تھا ۔

مزید پڑھیں : توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل

عدالت نے مزید کہا کہ ظاہر ہوتا ہے کہ کیس کے آخری مرحلے میں وکلا صفائی کارروائی کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وکلا صفائی کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کے حوالے سے زیادہ مستعد ہونا چاہیے ۔ کیونکہ دو ملزمان جیل میں ہیں اور انصاف کا تقاضا ہے کہ کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے، آئندہ سماعت سے کسی بھی صورت مزید التواء کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت روانہ کی بنیاد پر اس وقت تک جاری رکھی جائے گی جب تک کہ مقدمہ مکمل نہ ہو جائے۔

عدالت نے کہا کہ کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کی جاتی ہے گواہ محسن ہارون کو پابند کیا جاتا ہے کہ مقررہ تاریخ پر عدالت میں حاضر ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں