پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

ڈمپر سے شہری کی ہلاکت : لیاقت محسود کیخلاف مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سیشن عدالت نے ڈمپر سے شہری کی ہلاکت کیس میں لیاقت محسود کیخلاف 2 مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیشن عدالت نے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری شاہ زیب کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالتی حکم پر ایس پی ساؤتھ نے تفتیشی افسر کو ہدایات جاری کردیں، جس میں ملزم لیاقت محسود کیخلاف2 مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرنےکی ہدایت کی گئی۔

عدالتی حکم پر ایس پی ساؤتھ نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ملزم لیاقت محسود کے خلاف درج مقدمات میں اے ٹی اے اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی جائیں اور زیردفعہ 173 رپورٹ جمع کروائی جائے۔

گزشتہ سماعت میں عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت مسترد کی تھی اور قرار دیا تھا کہ ملزم کی جانب سے فائرنگ اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے شواہد موجود ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گارڈن میں ڈمپرکی ٹکرسےشہری شاہ زیب جاں بحق ہوا تھا ، واقعے کے بعد ملزم کے گارڈ نے علاقے کے مکینوں پر فائرنگ بھی کی تھی، جس کی بنیاد پر عدالت نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں