The news is by your side.

Advertisement

ساہیوال سے بازیاب چاروں بچیوں کا بیان ریکارڈ کرانے کا حکم ، ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور : عدالت نے ساہیوال سے بازیاب ہونے والی چاروں بچیوں کا بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ہنجروال کی پولیس ساہیوال سے بازیاب4بچیوں کو لے کرعدالت پہنچی اور مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ، والدین بھی کچہری پہنچے ، بچیوں نے والدین کو دیکھ کرروتے ہوئے کہا ہم نے اپنے گھر جانا ہے کسی اورجگہ نہیں جانا۔

کیس میں شوکت شہزاد ،محمدقاسم سمیت 6ملزمان کو بھی پیش کیا گیا ،تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم فحاشی کا اڈا چلاتے ہیں ، عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا لڑکیاں کہاں سے ملی، لڑکیاں کیا ماں باپ کےساتھ جانا چاہتی ہیں۔

احاطہ عدالت میں بازیاب لڑکیوں کی لواحقین سے ملاقات بھی ہوئی، بچیاں والدین اور بہن بھائیوں کو دیکھ کر آبدیدہ بھی ہو گئیں۔

عدالت نے بچیوں کا بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیتے ہوئے خواتین ملزمان کو جوڈیشل اور 5مرد ملزمان کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ہنجروال سے مبینہ طورپراغوا ہوئی 4 لڑکیوں کی بازیابی کیس میں ساہیوال سے گرفتار 2 خواتین سمیت 6ملزمان کو اغوا کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کا مقدمہ بازیاب 2لڑکیوں کےوالدکی مدعیت میں درج کیاگیا، نامزد ملزمان میں شازیہ،زینت،قاسم،نعیم، شہزاد اور آصف شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق بازیاب لڑکیوں کا میڈیکل بھی کرایا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں