ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

انمول پنکی کے مبینہ شوہر رانا محمد اکرم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : انمول پنکی کے مبینہ شوہر رانا محمد اکرم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا ، سابق پولیس افسر پر گھر میں غیر قانونی چھاپہ مارنے اور زبردستی داخل ہونے کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے ایک بڑا حکم جاری کرتے ہوئے انمول عرف پنکی کے مبینہ شوہر آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے سابق ڈی ایس پی رانا محمد اکرم کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے خاتون یاسمین تبسم کی درخواست پر متعلقہ ایس ایچ او کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

متاثرہ خاتون یاسمین تبسم نے عدالت میں دائر درخواست میں سابق پولیس افسر پر انتہائی سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

درخواست میں سابق ڈی ایس پی رانا محمد اکرم پر مبینہ طور پر گھر میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے چھاپہ مارنے کا الزام ہے۔

اس کے ساتھ سابق پولیس افسر پر شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور گھر سے 55 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان زبردستی لے جانے کے سنگین الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

سیشن عدالت کے معزز جج نے تحریری حکم نامے میں واضح کیا کہ سی سی پی او آفس اور انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو کی رپورٹس میں بھی سابق ڈی ایس پی کی جانب سے کی جانے والی بے ضابطگیوں کی واضح نشاندہی کی گئی ہے۔

دورانِ سماعت سابق پولیس افسر کے وکیل کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا عذر پیش کیے جانے پر عدالت نے تاریخی ریمارکس دیتے ہوئے کہا "ریٹائرمنٹ کسی بھی شخص کے خلاف لگائے گئے الزامات کی قانونی حیثیت کو ختم نہیں کرتی۔”

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید لکھا کہ مدعیہ کی شکایت میں قابلِ دست اندازی پولیس جرائم کے واضح اور پکے عناصر موجود ہیں، لہٰذا پولیس فوری طور پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے۔

اہم ترین

مزید خبریں