جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

گٹکا فروشی کا جرم ثابت ہونے پر عدالت کا ملزمان کو ’100 پودے‘ لگانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

دادو: گٹکا فروشی کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزمان کو شجرکاری کا حکم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کنزیومر پروٹیکشن کورٹ سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ دادو نے فیصلہ سنایا اور مجرمان کو 100 پودے لگانے کی ہدایت کی۔

تھانہ دادو بی سیکشن پولیس نے تین ماہ قبل دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

ملزمان محمد جمالی اور قربان جمالی کو گٹکا چھالیہ سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ پڑھیں: عدالت نے 3 ملزمان کو 50،50 پودے لگانے کی انوکھی سزا سنادی

اس سے قبل فروری میں بھی دادو میں درختوں کی کٹائی کے کیس میں ملزمان پر کچے کےعلاقے میں غیرقانونی طورپردرختوں کی کٹائی کاجرم ثابت ہوگیا تھا  جس پر عدالت نے 3 ملزمان کو 50،50 پودے لگانے کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے غیرقانونی طور پر درختوں کی کٹائی کا جرم ثابت ہونے پر سزا سناتے ہوئے کہا تھا کہ ملزمان 18 ماہ میں 50،50مختلف اقسام کے پودے مختلف مقامات پر لگائیں۔

سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ عرفان اللہ پھل نےکیس کافیصلہ سنایا تھا ، محکمہ جنگلات کے افسران نےملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرایا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں