تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

مزارقائدبے حرمتی کیس : مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کو بڑا ریلیف مل گیا

کراچی : سٹی کورٹ نے مزارقائد پرنعرےبازی اوربےحرمتی کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازاور کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا، پولیس نے تفتیش میں مقدمے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مزارقائد پرنعرےبازی اوربےحرمتی کیس کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی پولیس نے بتایا کہ کال ڈیٹاریکارڈکےمطابق مدعی مقدمہ واقعے کےوقت مزارقائدپرنہیں تھا اور مزارقائدکی فوٹیج میں بھی مدعی مقدمہ کی موجودگی ثابت نہ ہوسکی۔

عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب سٹی کورٹ نے مزارقائدبے حرمتی کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے پولیس کی مقدمہ جھوٹاہونے سے متعلق بی کلاس کی رپورٹ مسترد کردی اور کہا مدعی مقدمہ کے مطابق تفتیشی افسر حقائق کو سامنے لانے میں ناکام رہا، تفتیشی افسر کے مطابق مدعی مقدمہ کو بیان کے لئے 3 نوٹس جاری کئے، نوٹسزکے باوجود مدعی مقدمہ بیان کے لئے پیش نہیں ہوا۔

فیصلے میں کہاگیا کہ آئی اونےمزارقائدپرفاتحہ پڑھانےوالےقاری محمدشمس کابیان قلمبندکیا، قاری محمدشمس نے بتایا کیپٹن(ر)صفدر نے ووٹ کو عزت دو کے الفاظ اداکئے اور واقعےکےروزمزارقائدعام عوام کے لئے بندتھا۔

عدالتی فیصلے میں کہا کہ مزار قائد کے سیکیورٹی ہیڈ کے مطابق وہ اس وقت مزار قائد پر نہیں تھے، سیکیورٹی ہیڈ اور قاری صاحب نے بھی مدعی مقدمہ کو مزارپرنہیں دیکھا، گواہان کے بیانات کے مطابق مدعی مقدمہ مزار پر موجود نہیں تھا جبکہ مدعی مقدمہ کے نامزد گواہان بھی واقعے کے وقت مزار پر نہیں تھے۔

عدالت کا کہنا ہےکہ مزار کو پہنچنے والے نقصان سےمتعلق کوئی معلومات ریکارڈ پر نہیں، پولیس کی جانب سے مقدمے کو جھوٹا قرار دینا نامناسب ہے،عدالت نے پولیس کے بی کلاس چالان کو مسترد کرتے ہوئے مقدمہ خارج کردیا۔

یاد رہے وقاص احمدخان نے مزار قائد کی بےحرمتی اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرایا تھا ، جس کے بعد کیپٹن(ر) صفدر کو 19 اکتوبر کو ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا ، بعد ازاں کیپٹن(ر) صفدرنے مقدمےمیں مقامی عدالت سے ضمانت حاصل کرلی تھی۔

Comments

- Advertisement -