جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

انسانی اسمگلنگ کا کیس : صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عدالت نے بچوں کوغیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے اور اسمگلنگ کیس میں صارم برنی کی درخواست ضمانت پر مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق صارم برنی کیخلاف بچوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے ،اسمگلنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مزید ثبوت جمع کرنے ہیں، ملزم کو ضمانت دی گئی تو ردوبدل ہوسکتا ہے، ملزم مسلسل جھوٹ کا سہارا لے رہا ہیں۔

- Advertisement -

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، حیا نامی بچی کی والدہ افشین کا بیان ہے بیٹی لینے سماجی کارکن سے رابطہ کیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ بچی کی والدہ کا بیان ہے کہ سماجی کارکن نے مجھے بچی دینے سے انکارکردیا، ضمانت دی گئی تو ملزم تفتیش پر اثر انداز ہوگا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ملزم کے وکلا اور ایف آئی اے کے دلائل مکمل ہونے پر سماجی کارکن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نےصارم برنی کی درخواست ضمانت پر مسترد کردی۔

یاد رہے 8 جون کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے سماجی کارکن کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا اور کہا تھا کہ ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت 10 جون کو ہوگی ۔

دوران سماعت وکیل ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا تھا کہ بچی حیاء کو فیملی کورٹ میں لاوارث قرار دیا گیا ہے، بچی کی والدہ افشین نے مدیحہ نامی خاتون کو فروخت کیا تھا اور مدیحہ نے بچی کو بشریٰ کے پاس فروخت کیا ہے جبکہ فیملی کورٹ میں صارم برنی ٹرسٹ نے بچی کو لاوارث قرار دیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کررہے ہیں ایک بھی سوال کا صیح جواب نہیں دے رہے ہیں اور بھی متاثرین ہیں، 20 سے زائد ہیں جن کی نشاندہی کرنی ہے۔

وکیل ایف آئی اے نے کہا تھاکہ ملزم اس حوالے سے تعاون نہیں کررہے ہیں، ملزم کے ٹرسٹ کے حوالے سے بینکوں سے معلومات کا کہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں