ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

بادامی باغ سبزی منڈی دھماکا کیس کا فیصلہ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بادامی باغ سبزی منڈی دھماکا کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ فیصلہ 14 مئی کو سنایا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر سماعت کی۔ جیل سے ملزم سیف الرحمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

ملزم کے وکیل نے حتمی دلائل مکمل کیے جب کہ پراسیکیوٹر میاں محمد طفیل  نے ملزم کے خلاف دلائل دیے۔ عدالت نے حتمی بحث کے بعد کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

- Advertisement -

عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کے حوالے سے 14 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔

ملزم سیف الرحمان اور دیگر کے خلاف 2017 میں سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا تھا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم سیف الرحمان کا ٹرک بم  دھماکا کے لیے استعمال ہوا۔

بادامی باغ بم دھماکے میں سولہ افراد کی ہلاکتیں ہوئی۔ ملزم کے وکیل نے بتایا کہ ملزم سیف الرحمان نے ٹرک فروخت کر دیا تھا، ملزم کا دھماکے سے کوئی تعلق نہیں۔

یاد رہے کہ ٹرک کا ڈرائیور تاحال مفرور ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں