پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

عدالت نے 9 سالہ ہانیہ قتل کیس ڈی جی ایف آئی اے کو بھیج دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سی سی ڈی کی فائرنگ سے 9 سالہ ہانیہ قتل کیس کو ڈی جی ایف آئی اےکو بھیج دیا گیا اور حکم دیا کہ درخواست پر قانون کے مطابق مکمل میرٹ پر فیصلہ کریں۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے چکوال میں سی سی ڈی کی مبینہ فائرنگ سے 9 سالہ معصوم بچی ہانیہ کے قتل کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر سماعت ہوئی۔

رٹ پٹیشن پر سماعت لاہور ہائی کورٹ پنڈی بنچ کے معزز جج جسٹس صداقت علی خان نے کی، عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے میاں آصف محمود ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام بشمول سی سی ڈی اور پولیس افسران بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت پولیس حکام نے عدالت کو کیس کی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 9 سالہ ہانیہ احمد کے قتل کے واقعے کا باقاعدہ مقدمہ درج کیا جا چکا ہے اور اس کیس میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔”

عدالت عالیہ نے پولیس کا موقف سننے اور رٹ پٹیشن کا جائزہ لینے کے بعد پٹیشن کو نمٹا دیا اور پورے معاملے کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ارسال کر دیا۔

عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو واضح احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ اس درخواست پر قانون کے مطابق مکمل میرٹ پر فیصلہ کریں۔

اہم ترین

مزید خبریں