site
stats
عالمی خبریں

دبئی: شوہر کا موبائل چیک کرنے پر بیوی کو جرمانہ

اجمان: دبئی کی عدالت نے خاتون کو شوہر کا موبائل بنا اجازت کھولنے کی کوشش کرنے پر بھاری جرمانہ کی سزا سنادی۔

گلف نیوز کے مطابق اجمان کے کرمنل کورٹ نے شوہر کا موبائل بغیر اجازت کھولنے کی کوشش کرنے کا الزام ثابت ہونے پر خاتون کو 150 لاکھ درھم (43 لاکھ روپے) جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی۔

شوہر کے وکیل کا کہنا ہے کہ خاتون نے چھپ کر کا موبائل کھولنے اور تصاویر لینے کی کوشش کی، یہ عمل رازداری توڑنے کے جرم میں شامل ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: بیوی کی سالگرہ بھولنے والے پر جرمانے کی سزا

ایمان ثبت پر اُن کے شوہر نے الزام عائد کیا تھاکہ ’میری اہلیہ نے غیر موجودگی میں موبائل کھولنے اور تصاویر چوری کرنے کی کوشش کی جو شرعی اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے جبکہ خاتون نے کا کہنا ہے کہ ’مجھے لگتا ہے شوہر کے کسی دوسری خاتون کے ساتھ تعلقات ہیں‘۔

خاتون کے اعتراف کرنے کے بعد عدالت نے سائبر کرائم ایکٹ اور پینل کورٹ کی دفعہ 212 کے تحت خاتون 150 لاکھ درھم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: دوسری شادی کرنے والے شوہر کو 6 ماہ کی قید

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ اگر خاتون نے مذکورہ جرمانے کی رقم 6 ماہ کے اندر ادا نہیں کی تو جرمانے کی رقم بڑھ کر5 لاکھ درھم تک پہنچ جائے گی۔

جج نے مقدمے کا فیصلے سناتے ہوئے کہا کہ ’کوئی بھی شخص اگر کسی دوسرے کا کمپیوٹر، موبائل یا پیغام رسانی کی ایسی چیزیں چھپ کر استعمال کرنے کی کوشش کرے گا جس سے معلومات نکلنے کا خدشہ ہے تو یہ قانونی طور پر جرم ہے‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top