تازہ ترین

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...
Array

رمضان شوگرملزکیس: شہبازشریف پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

لاہور : احتساب عدالت نے رمضان شوگرملزکیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر فرد جرم عائدکرنےکی تاریخ مقرر کردی اور آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ، احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 6 اگست کو طلب کر لیا اور آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا کہ شہباز شریف کے وکیل نے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

سماعت میں شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کروائی گئیں، جن کے مطابق شہباز شریف تاحال صحت یاب نہیں ہوئے، جج نے کہا عدالت انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتی ہے تاہم شہباز شریف آئندہ سماعت پر حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

خیال رہے عدالت نے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو طلب کر رکھا ہے، تاہم شہباز شریف کورونا کا شکار.ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں