The news is by your side.

Advertisement

آصف زرداری کو تین کرپشن ریفرنسز میں بری کرنے کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی تین کرپشن ریفرنسز خارج کرکے بری کرنے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے زرداری پر تینوں کرپشن ریفرنسز پارک لین، میگا منی لانڈرنگ اور ہریش اینڈ کمپنی ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آصف زرداری کی تین ریفرنسز خارج کرنے کی درخواستوں پرفیصلہ سنادیا، فیصلے میں عدالت نے آصف زرداری کی ضمنی ریفرنسز خارج کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔

احتساب عدالت نے آصف علی زرداری پر تینوں کرپشن ریفرنسز پارک لین، میگا منی لانڈرنگ اور ہریش اینڈ کمپنی ریفرنسزمیں فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا آصف علی زرداری کو جعلی اکاونٹس ریفرنسز میں بری نہیں کیا جاسکتا۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری سمیت تمام ملزمان کو 28 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔

خیال رہے آصف زرداری کی جانب سے درخواستیں میگامنی لانڈرنگ،پارک لین ضمنی ریفرنسز اور ٹھٹھہ واٹرسپلائی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کیلئے دائر کی گئی تھیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخوست پر سماعت ہوئی، آصف علی زرداری وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی آج کےلیےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 15 اکتوبر تک توسیع کردی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں