منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ملزم کو 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزم اختر عالم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں عدالت نے دو سال قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم اختر عالم کو ایڈیشنل ضلع جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم کے خلاف مقررہ شواہد ملنے اور گواہوں کی روشنی میں ضلعی جج نے ملزم کو دو سال قید کی سزا سنائی

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اختر عالم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جسے گزشتہ برس حراست میں لیا گیا تھا اور آج عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزا سنادی ہے۔

- Advertisement -

رینجرز ترجمان کے مطابق عدالت میں فیصلہ رینجرز پراسیکیوشن کے پیش کردہ ثبوت اور دلائل کے بعد سنایا گیا، فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ساؤتھ کی عدالت نمبر 4 میں سنایا گیا۔

ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرز سمیت 8 خطرناک ملزمان گرفتار، سندھ رینجرز

خیال رہے ملزم اختر عالم کے خلاف انسداد دہشت گردی کے عدالت میں بھی مقدمہ زیر سماعت ہے جس کے فیصلے کا انتظار ہے تاہم ابھی ملزم کو دو سال قید کی سزا بھگتنی ہو گی۔

دوسری جانب صوبائی دارالخلافہ میں قائم امن کو استحکام اور پائیداری بخشنے کے لیے سندھ رینجرز کی چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کاروائیاں جاری ہیں۔

علاوہ ازیں چند روز قبل رینجرز اہلکاروں نے کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر اور گڈاپ ٹاؤن سے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو ملزمان جب کہ ٹول پلازہ کے قریب کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں